ایک چہرہ اندھیرے میں
بارش کی وجہ سے صبح گیلی اور کچ کچ ہو چکی تھی۔ زرد ٹِن فائل جیسی بیمار سی روشنی جیل کےبلند دیواروں کے اوپر سے صحن میں جھانک رہی تھی۔ ہم ان قیدیوں کی کال کوٹھریوں کے باہر انتظار کر رہے تھے جن کو سزائے موت دی گئی تھی۔ ان کی کوٹھریاں چھوٹے جانوروں کے پنجروں جیسے دوہری سلاخوں سے لیس جھونپڑیوں کی ایک قطار میں بنی تھیں۔ ہر کوٹھری کا سائز تقریباً دس بائی دس فٹ تھا اور اندر صرف سونے کے لیے ایک تخت اور پینے کے لئے پانی کا ایک برتن تھا۔ کچھ کوٹھریوں میں بھورے خاموش مرد کمبل اوڑھےاندرونی سلاخوں کے پاس بیٹھے تھے۔ یہ وہ قیدی تھے جنہیں اگلے ایک یا دو ہفتے میں پھانسی دی جانی تھی۔ یہ تب کی بات ہے جب میں برما میں تھا۔
